سوال : اسلامی سن کو کیا کہتے ہیں؟
جواب: اسلامی سن کو سن ہجری کہا جاتا ہے۔
سوال: سن ہجری کی ابتدا کب ہوئی؟
جواب: جس دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی اس دن سے سن ہجری کی ابتداء ہوئی۔
سوال: اسلامی مہینے کتنے ہیں؟
جواب: اسلامی مہینے بارہ ہیں۔
سوال : اسلامی مہینوں کے نام کیا ہیں؟
جواب : محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الآخر، جمادی الاولٰی، جمادی الاخریٰ، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذیقعده، ذی الحجہ
سوال : اسلامی سال کی ابتداء کس مہینے سے ہوتی ہے؟
جواب: اسلامی سال کی ابتداء محرم کے مہینے سے ہوتی ہے۔
سوال: اسلامی تاریخ کو یاد رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اسلامی تاریخ کو یا درکھنا فرض کفایہ ہے۔
سوال: مسلمانوں پر کس مہینہ میں روزہ رکھنا فرض ہے؟
جواب: مسلمانوں پر رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنا فرض ہے ۔
سوال: عید الفطر کسے کہتے ہیں؟
جواب: شوال کے مہینے کی پہلی تاریخ کو جو عید ہوتی ہے اس کو عید الفطر کہتے ہیں۔
سوال: عید الاضحی کسے کہتے ہیں؟
جواب: ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو جو عید ہوتی ہے اس کو عیدالاضحی کہتے ہیں۔
سوال: شادی بیاہ اور دیگر معاملات میں اسلامی تاریخیں مقرر کرنی چاہئیں یا انگریزی؟
جواب : مسلمانوں کو اپنے معاملات اسلامی تاریخ کے حساب سے طے کرنا چاہئے البتہ مزید تعین کے لئے انگریزی تاریخ بھی لکھ سکتے ہیں۔